متعدوواردتوں میں لاکھوں کا نقصان

 متعدوواردتوں میں  لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم موبائل فون اور نقدی لے اڑے ۔ تھانہ رضا آباد کے علاقے میں بلال نامی شہری کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔

جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم گھر میں داخل ہوئے اور الماری سے موبائل ، نقدی سمیت دیگر سامان لے گئے ۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں شہزاد نامی شہری موبائل فون پر کال سنتے ہوئے جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزموں نے جھپٹا مار کر موبائل چھین لیا ۔تھانہ کوتوالی کے علاقے ضلع کچہری میں حسن نامی شہری نے موٹر سائیکل کھڑی کرکے ضلع کچہری کے اندر کام کے سلسلے میں داخل ہو گیا۔ اس دوران اسکی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں