بسکٹ چوری کا الزام، 3 افراد کا بچے کو باندھ کر تشدد
8سالہ یتیم بچے حسنین کاسرگنجا کردیا،ایک ملزم گرفتار،مقدمہ درج
پیرمحل(نمائندہ دنیا)بسکٹ چوری کا الزام، 3افراد کا 8سالہ بچے کو باندھ کر تشدد،سرگنجا کرکے سیاہی لگادی ایک ملزم گرفتار،مقدمہ درج کر لیاگیا۔ چک نمبر775گ ب میں اسدالرحمن ، سیف الرحمن او رضیا الرحمن نے بسکٹ چوری کے الزام میں 8سالہ یتیم بچے حسنین کو باندھ کر تشددکا نشانہ بنایاسر کے بال کاٹ کر گنجا کرکے منہ اور سر پر سیاہی لگاکر حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کیا۔پولیس نے متاثرہ بچے کے چچا سرفرازولد ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم ضیا الرحمن کو گرفتار کرلیا دو ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔