طلاق کے جعلی دستاویزات تیار کرکے خاتون سے فراڈ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)طلاق کے جعلی دستاویزات تیار کرکے خاتون کو فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔
تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شاہین نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے طلاق سے متعلق جعلی دستاویزات تیار کرواتے ہوئے اس سے فراڈ کیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔