خریداری کے لئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مارکیٹ میں خریداری کے لئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے انارکلی بازار میں مزمل نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔