کم عمر لڑکے سے غیر اخلاقی حرکات کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کم عمر لڑکے سے غیر اخلاقی حرکات کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ندیم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے دوران سفر اس کے کم عمر بیٹے کے ساتھ مبینہ طور پر غیر اخلاقی حرکات کی گئیں اور اسے ہراساں اور پریشان بھی کیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔