ماں بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماں بیٹی کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔
تھا نہ سمن آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے زیبا نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر اسے ہراساں اور پریشان کیا گیا اور اس کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کی کوشش کی گئی۔ جسے منع کیا گیا تو ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسے اس کی والدہ سمیت قابو کر لیا اور دونوں ماں بیٹی کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔