شورکوٹ میں زمین کے تنازع پر جھگڑا،2افراد زخمی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تحصیل شورکوٹ میں زمین کے تنازع پر دو خاندانوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری طور پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ بستی اسلام دبکلاں روڈ پر زمین کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا ہے ، جس کے نتیجے میں افراد زخمی ہوئے ہیں۔