ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا شہری گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایسے شہری کو گرفتار کیا جس نے پولیس ہیلپ لائن پر بوگس کال کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی اور پولیس کو گمراہی کا شکار بنانے کی کوشش کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔