کھلا پٹرول فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)کھلا پٹرول فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رہائشی علاقے میں کھلے عام پٹرولفروخت کرنے والے شہری کو گرفتار کیا، جو علاقہ مکینوں کے لیے خطرہ بنا ہوا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔