2پیشہ ور بھکاری گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پولیس نے دو مبینہ پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو مبینہ پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا، جو شہریوں سے پیسے بٹور رہے تھے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔