جڑانوالہ: پارکوں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)عیدالفطر کے پیش نظر شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے جڑانوالہ کے پارکوں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پروجیکٹ منیجر حذیفہ جلیل کی ہدایات پر آپریشنل منیجر عادل محمود بٹ کی زیر نگرانی صفائی کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے ۔ مہم کے دوران سپروائزر محمد عاصم راجپوت اپنے عملے کے ہمراہ مختلف پارکوں، بالخصوص بے نظیر پارک میں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں۔