زرعی رقبے سے ٹیوب ویل موٹریں اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی رقبے سے ٹیوب ویل، موٹریں اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں تنزیل نامی شہری کے زرعی رقبے سے رات کی تاریکی میں ملزم سولر پلیٹیں، انورٹر، ٹیوب ویل، موٹریں اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ، پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔