ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک بلاک کرنے کے الزام میں 2افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک بلاک کرنے کے الزام میں 2افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریڑھیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ،دونوں ملزم ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بن رہے تھے ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔