گھریلو ملازمہ نے کروڑ سے زائد مالیتی زیورات، نقدی چوری کر لی

گھریلو ملازمہ نے کروڑ سے زائد مالیتی زیورات، نقدی چوری کر لی

حسنین مرتضی کے گھر ملازمہ نے ساتھیوں سے مل کر واردات کی ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو ملازمہ ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے حسنین مرتضی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی گھریلو ملازمہ نے مبینہ طور پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کے گھر کی الماریوں کے تالے توڑ دیئے اور وہاں سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا ،ملزمہ ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں