حویلی سے نایاب نسل کے کبوتر چوری

حویلی سے نایاب نسل کے کبوتر چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حویلی سے قیمتی اور نایاب نسل کے کبوتر چوری کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے میں سجاد نامی شہری کی حویلی سے رات کی تاریکی میں ملزموں نے مبینہ طور پر قیمتی اور نایاب نسل کے کبوتر اور دیگر سامان چوری کر لیا اور فرار ہو گئے ، پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں