ورکشاپ سے سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ورکشاپ کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چور لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں نوید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ورکشاپ کے تالے توڑ کر ملزمان نے مبینہ طور پر گرائنڈر ،بجلی کی تاریں، موٹریں اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔