2موٹرسائیکل سواروں پر اغوا کے بعد تشدد، زخمی کر دیا گیا

2موٹرسائیکل سواروں پر اغوا کے بعد تشدد، زخمی کر دیا گیا

جہانگیر اپنے دوست کے ساتھ جا رہاتھا، ملزموں نے راستے میں قابو کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملزمان نے 2 دوستوں کو مبینہ اغواء کے بعد حبس بے جا میں رکھتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے جہانگیر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ راستے میں ملزموں نے انہیں قابو کر لیا اور زبردستی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ساتھ ڈیرے پر لے گئے جہاں انہیں حبس بے جا میں رکھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا ۔ اس دوران ان کی جیبوں سے نقدی اور دیگر سامان بھی نکال لیا گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں