واردات کی کوشش ناکام ،پولیس نے 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا

واردات کی کوشش ناکام ،پولیس نے 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا

چاروں ملزم ڈکیتی کی نیت سے چھپے بیٹھے تھے ، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے 4 مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے واردات کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے رسالہ روڈ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جو ڈکیتی کی نیت سے چھپے اپنے شکار کی تلاش میں بیٹھے ہوئے تھے ۔ چاروں ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں