ماموں کانجن:نوجوان نے زخمی ہو کر بھی باؤ لا گیدڑ گلا دباکر مارڈالا
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا)بہادر نوجوان نے زخمی ہوجانے کے باوجود باؤلے گیدڑ کو گلا دباکر مارڈالا ،باؤلے گیدڑ نے مال مویشی والی ڈھاری میں گھس کر قیمتی مرغ مارڈالا اور بھینس کو کاٹ کرزخمی کردیاتھا۔
بتایا گیا ہے کہ نواحی چک498گ ب کے رہائشی شفقت کی ڈھاری میں ایک باؤلا گیدڑ گھس آیا جس نے وہاں قیمتی مرغ کو کاٹ کر مارڈالا بعد ازاں بھینس کو کاٹ لیا تواس دوران بلو نامی نوجوان پر بھی گیدڑنے حملہ کر کے اس کا بازونوچ لیاتاہم بلو نے اپنے دوسرے ہاتھ سے گیدڑ کو گلا دبا مار ڈالا، بعد ازاں بلو نامی نوجوان کو شدید زخمی حالت میں مقامی رورل ہیلتھ سینٹرلے جایا گیا لیکن وہاں ویکسیئن نہ ملنے کے باعث اسے سمندری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔