اوقات کار کی خلاف ورزی ہیوی وہیکل کاڈرائیور گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لے کر آنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لے کر آنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جو دیگر ٹریفک کے لئے حادثے کی وجہ بھی بن سکتا تھا۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔