اے ایس آئی عدنان قیصر بسرا چوکی خانوآنہ کے انچارج مقرر
پینسرہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ سب انسپکٹر عدنان قیصر بسرا کو چوکی خانوآنہ کا انچارج تعینات کر دیا گیا ہے۔
عدنان قیصر بسرا اس سے قبل تھانہ تھانہ ٹھیکریوالہ کی چوکی پینسرہ کے انچارج کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے جبکہ ان کی جگہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اکبر کو چوکی انچارج پینسرہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تبادلوں اور تعیناتیوں کا مقصد تھانوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔