مسافر ٹرین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص شدید زخمی

مسافر ٹرین کی ٹکر سے موٹر سائیکل  سوار شخص شدید زخمی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ صدر کے علاقہ میں کھلا ریلوئے پھاٹک کراس کرتے ہوئے مسافر ٹرین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص شدید زخمی ہو گیا ۔

ذرائع کے مطابق نشاط آباد گو جرہ کا رہائشی ندیم اپنی بیٹی کو چک نمبر285ج ب چھوڑ کر موٹر سائیکل پر سوار ہو کرواپس جا رہا تھا ، چک نمبر284ج ب کے قریب ریلوئے کا کھلا پھاٹک کراس کر رہا تھا اس دوران لاہور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین شالیمار ایکسپریس سے ٹکرا گیا ،جس کے نتیجہ میں اس کی ایک ٹانگ اور بازو ٹوٹ گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں