تیز رفتار ٹرین سے ٹکر موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

تیز رفتار ٹرین سے ٹکر موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

گوجرہ(نمائندہ دُنیا)تیز رفتار ٹرین سے ٹکرلگنے کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔

نشاط آباد گوجرہ کا رہائشی محمد ندیم اپنی موٹر سائیکل پر اپنی بیٹی کوچک نمبر285ج ب چھوڑ کر واپس آرہاتھاکہ چک نمبر284ج ب پھاٹک کوکراس کر نے لگا تو اچانک لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ٹرین سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں