ناموس رسالت کا تحفظ عین ایمان، مسلمان کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا:شبیر احمد عثمانی
چناب نگر(نامہ نگار)ناموس رسالت کا تحفظ عین ایمان ہے اس پر مسلمان کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔
پاکستان کی بنیاد اسلام پر قائم ہے قانو ن تحفظ نا مو س رسالت کے خلا ف ہونے والی تمام سازشو ں کا بھر پور مقابلہ کر یں گے ،حکومتی سطح پر یوم تحفظ ناموس رسالت منانا خوش آئند اقدام ہے ،رسول اﷲ ﷺ کی سیرت طیبہ سے سیکھ کر دنیا میں امن لایا جا سکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر کے چیئرمین مولاناقاری شبیر احمد عثمانی نے مرکزی جا مع مسجد نور اسلام چناب نگر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔