نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا

نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیت  ظاہر کرتے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے ہوئے شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا۔

تھانہ منصور آباد کے علاقے میں علی حسن نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھا لیا اور اس دوران اس سے نقدی، موبائل فون ہتھیانے کے بعد دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں