ٹرک کھڑا کر کے روڈ بلاک کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹرک کھڑا کر کے روڈ بلاک کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین شاہراہ پر ٹرک کھڑا کر کے روڈ بلاک کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ جو دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کی وجہ بننے کے ساتھ حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ تاہم پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔