وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا غیر معیاری اور خستہ حال گیس سلنڈر جان لیواحادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ تاہم پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔