ماموں کانجن:شورکورٹ سیکشن پر راوی ایکسپریس دوبارہ بند

ماموں کانجن:شورکورٹ سیکشن پر راوی ایکسپریس دوبارہ بند

ماموں کانجن:شورکورٹ سیکشن پر راوی ایکسپریس دوبارہ بند ہزاروں مسافروں کو سستے اور محفوظ سفر کی سہولت سے محروم کر دیا گیا

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)لاہور جڑانوالہ شورکورٹ سیکشن پر چلنے والی اکلوتی راوی ایکسپریس آج 25 مارچ سے دوبارہ بند کردی گئی ہے ۔ گزشتہ ماہ بندش کے بعد یہ ٹرین عید کے موقع پر عارضی طور پر چلائی گئی تھی، لیکن اب ایک بار پھر بند ہونے سے سیکشن کے ہزاروں مسافروں کو سستے اور محفوظ سفر کی سہولت سے محروم کر دیا گیا ہے ۔مسافروں نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ راوی ایکسپریس کی مستقل خدمات کو فوری بحال کیا جائے تاکہ عوام کو مسلسل اور محفوظ ٹرین سروس میسر ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں