نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کیخلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں کا مال برآمد
نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کیخلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں کا مال برآمدپیرا فورس کے انویسٹی گیشن آفیسر رانا ہارون جاوید کے مختلف مقامات پر چھاپے
سمندری (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سمندری کی سرپرستی میں پیرا فورس سمندری نے نان ٹیکس پیڈ امپورٹڈ سگریٹس فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹس برآمد کر لیے ۔پیرا فورس کے انویسٹی گیشن آفیسر رانا ہارون جاوید نے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر غیر قانونی سگریٹس کی برآمدگی عمل میں لائی۔ کارروائی کے دوران تقریباً سات لاکھ روپے مالیت کے سگریٹس قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔پیرا فورس کے مطابق غیر قانونی امپورٹڈ اور نان پیڈ کسٹم سگریٹس فروخت کرنے والوں اور ان کی سپلائی چین کے خلاف بھرپور کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔