جھنگ: مذہبی جماعتوں کاپاک فوج کے حق میں سیمینار

جھنگ: مذہبی جماعتوں کاپاک فوج کے حق میں سیمینار

جھنگ: مذہبی جماعتوں کاپاک فوج کے حق میں سیمینارپوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی :رہنمائوں کا اظہار خیال

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ میں مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے پریس کلب میں پاک فوج کے حق میں ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام، مذہبی و سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملک کی سلامتی اور بقا کے لیے پاک فوج کا کردار نہایت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہر مشکل وقت میں قوم کا دفاع کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔مقررین نے یہ عزم بھی کیا کہ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور کسی بھی اندرونی یا بیرونی خطرے کا متحد ہو کر مقابلہ کیا جائے گا۔ سیمینار کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ قوم اور افواج کے درمیان مضبوط رشتہ ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں