ٹی بی قابلِ علاج ، بروقت تشخیص نہایت ضروری :میاں عاطف

ٹی بی قابلِ علاج ، بروقت تشخیص نہایت ضروری :میاں عاطف

ٹی بی قابلِ علاج ، بروقت تشخیص نہایت ضروری :میاں عاطف فوری علاج نہ کروایا جائے تو خاندان کے دیگر افراد کو لاحق ہونے کا امکان ہو تا ہے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انفارمیشن میاں عاطف سعید نے کہا ہے کہ ٹی بی ایک قابلِ علاج مرض ہے ، تاہم اس کی بروقت تشخیص بے حد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن مریضوں کو سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجہ کے لیے گرانقدر اقدامات کر رہی ہے ۔ٹی بی کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی بی ایک چھوت کی بیماری ہے اور اگر اس کا فوری علاج نہ کروایا جائے تو اس کے خاندان کے دیگر افراد کو لاحق ہونے کا قوی امکان ہوتا ہے ۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کی علامات اور علاج کے بارے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے اور کسی مستند ڈاکٹر سے رجوع کرکے علاج کروایا جائے ۔انہوں نے بتایا کہ مسلسل کھانسی، تھوک یا بلغم میں خون آنا اور ہلکا بخار رہنا ٹی بی کی نمایاں علامات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ٹی بی ڈاٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے ، جس کے تحت مریضوں کو ٹیسٹ اور علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں