ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری ، لو گوں کے مسائل سنے

ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری ، لو گوں کے مسائل سنے

ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری ، لو گوں کے مسائل سنےکھلی کچہری کا بنیادی مقصد شہریوں کو انصاف کی فراہمی ہے :سلیم عباس کلاچی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز سلیم عباس کلاچی کی جانب سے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچری میں شہریوں نے درخواستیں پیش کیں اور مسائل سے آگاہ کیا، کھلی کچہری میں انچارج کمپلینٹ سیل اور دیگر افسر بھی موجود تھے ، ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کیے ، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا حل ہے ، کھلی کچہری کا مقصد ہے کہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی فضا کو برقرار رکھنا ہے ، شہریوں کے ساتھ نا انصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کی خدمت اور مسائل کا حل کرنا ہی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں