نوسر بازوں نے شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین لیے

 نوسر بازوں نے شہری سے نقدی  اور موبائل فون چھین لیے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنا لیا۔۔۔

 تھانہ ریل بازار کے علاقے میں محمد دین نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے ہوئے اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا۔ بعد ازاں دھوکہ دہی سے آنکھیں بند کروا کر چند قدم چلنے کا بہانہ کر کے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں