جنرل ہسپتال :شعبہ امراضِ چشم جدید مشینری سے اپ گریڈ
لاہور (آن لائن) ساڑھے تین کروڑ روپے کے خطیر عطیہ سے جنرل ہسپتال کے شعبہ امراضِ چشم کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کر دیا گیا۔
منصوبے کے تحت جدید لیزر ٹیکنالوجی سے لیس دو جدید ترین مشینیں نصب کر کے آپریشنل کر دی گئی ہیں، جس سے کالے موتیے اور پردہ بصارت کے مریض عالمی معیار کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج فاروق افضل نے کہا کہ مخیر حضرات کا تعاون شعبہ صحت میں بہتری کی نئی راہیں ہموار کر رہا ہے ۔