مارکیٹ میں خریداری کیلئے آیاشہری جیب کٹوابیٹھا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) خریداری کے لیے مارکیٹ آنے والے شہری کو جیب تراشوں نے اپنا شکار بنا لیا۔۔۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے میں قائم مارکیٹ میں مبشر نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیے اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔