میڈیکل سٹورز اور غیر کوالیفائیڈ افراد کے 13 کیسز ڈرگ کورٹ ارسال
فیصل آباد (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے میڈیکل سٹورز اور غیر کوالیفائیڈ افراد کی جانب سے چلائے جانے والے میڈیکل کلینکس کے خلاف محکمانہ کارروائی کے 49 کیسز میں قصورواروں کا موقف سنا۔
بورڈ نے مستند جواز پیش نہ کرنے پر 13 کیسز کو ڈرگ کورٹ ریفر، 10 کو وارننگ دینے ، 11 کیسز کو ریکارڈ مکمل نہ کرنے پر موخر، 13 کیسز کو ڈراپ اور 2 کیسز میں سیل برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انور علی کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ روبینہ اختر اور ممبران کمیٹی و ڈرگ انسپکٹرز موجود تھے ۔