پاکستان علما کونسل کا آج یوم استحکام پاکستان منانے کا اعلان

 پاکستان علما کونسل کا آج یوم استحکام پاکستان منانے کا اعلان

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) آج جمعۃ المبارک کو یوم استحکام پاکستان منایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل پاکستان علماء کونسل ضلع فیصل آباد صاحبزادہ اظہار الحق خالد نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر کے علماء، مشائخ، مفتیان اور دیگر مذہبی قائدین نے ریاست پاکستان کی موجودہ داخلی و خارجی صورتحال پر بنائی گئی پالیسی اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی امن کی کوششوں کی مکمل تائید کرتے ہوئے جمعۃ المبارک کو یوم استحکام پاکستان منانے کا اعلان کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں