قیمتی و نایاب نسل کے مویشی چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) حویلی سے قیمتی اور نایاب نسل کے مویشی چوری کر لیے گئے۔
تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں کوثر نامی خاتون کی حویلی سے رات کی تاریکی میں ملزمان مبینہ طور پر قیمتی اور نایاب نسل کے مویشی چوری کر کے لے گئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔