کالا اور مضر صحت دھواں چھوڑنے والی گاڑی کا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) کالا اور مضر صحت دھواں چھوڑنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایسی گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کیا، جو ماحولیاتی آلودگی کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا تھا۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔