خود کو بینک نمائندہ ظاہر کر کے کروڑوں کا فراڈ کرنیوالا گرفتار

خود کو بینک نمائندہ ظاہر کر کے کروڑوں کا فراڈ کرنیوالا گرفتار

ایف آئی اے کی چک نمبر 255 رب میں کارروائی ،ملزم عمیرپکڑاگیا دھوکہ دہی کے ذریعے 1 کروڑ 33 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیانے کاالزام

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے شہری سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد نے مالیاتی فراڈ میں ملوث ملزم محمد عمیر کو چک نمبر 255 رب میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزم کی لاہور ہائی کورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد یہ گرفتاری عمل میں آئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 314/2025 کے تحت دفعات 109، 419، 420، 468 اور 471 کے تحت درج ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مدعی علی رضا کی درخواست پر ملزم پر الزام ہے کہ اس نے آٹو فنانس لون سکیم میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر دھوکہ دہی کے ذریعے 1 کروڑ 33 لاکھ 50 ہزار 575 روپے ہتھیائے ۔ملزم کو ایس ایچ او اجمل حسین کی سربراہی میں ایف آئی اے فیصل آباد نے گرفتار کیا، جبکہ مزید تحقیقات اور دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں