پراپرٹی لین دین میں شہری لاکھوں کے فراڈ کا شکار، مقدمہ درج

 پراپرٹی لین دین میں شہری لاکھوں کے فراڈ کا شکار، مقدمہ درج

ملزموں نے طیب سے پراپرٹی خریدکر بوگس اور جعلی دستاویزات تھمادیں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے میں طیب نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے مبینہ طور پر پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران بوگس اور جعلی دستاویزات تیار کر کے اسے فراہم کیں، جس کے نتیجے میں وہ لاکھوں روپے کے فراڈ کا شکار ہو گیا۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں