پیرمحل میں لڑائی کے 6 واقعات، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی

 پیرمحل میں لڑائی کے 6 واقعات، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی

خانجوان میں یاسمین اور بیٹے کو حسنین وغیرہ کو 9 افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا

پیرمحل (نمائندہ دنیا)لڑائی کے 6واقعات میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ کچی کوٹھی میں عبدالرحمان اور دیگر 15 افراد نے غلام حسین کے نواسے اور دیگر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، خانجوان میں یاسمین اور اس کے بیٹے کو حسنین وغیرہ کو9 افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بلال کالونی کی رہائشی ارم بی بی کو آکاش نامی شخص نے زخمی کیا۔

بی پلاٹ میں امجد ولد بشیر اور دیگر 4 افراد نے نادیہ بی بی کی ساس اور اس کے خاوند محمد سعید کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ موضع اکبر سہو میں ارشد خان اور اس کی بیوی کو 4 افراد نے زخمی کیا۔ چک نمبر 760 گ ب میں اشفاق اور دیگر 10 افراد نے محمد رفیق کی والدہ، بیوی اور بھتیجے کو تشدد کر کے زخمی کیا۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں