کمالیہ : میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کے دوران خلاف ورزی پر دکان سیل

کمالیہ : میڈیکل سٹورز کی چیکنگ  کے دوران خلاف ورزی پر دکان سیل

کمالیہ (نمائندہ دنیا) ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عارف شہزاد نے مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کا معائنہ کیا۔

 دوران وزٹ، 738 گ ب میں مختلف ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی پر بابر میڈیکل سٹور کو سیل کر کے چالان متعلقہ اتھارٹی کو بھیج دیا گیا۔ فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز پر ادویات کی بل وارنٹی اور ایکسپائری کی چیکنگ کے دوران، مل فتیانہ کے مقام پر علی فرید میڈیکل سٹور سے بل وارنٹی کے معاملے پر مختلف ادویات کے سمپلز حاصل کر کے لیبارٹری بھیج دیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں