مین شاہراہ پر ون ویلنگ کرنیوالے 3 افراد گرفتار، مقدمات درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ون ویلنگ کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ون ویلرز کو گرفتار کیا۔۔۔
جو مین شاہراہ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے دیگر ٹریفک کے لیے خطرے کی علامت بنے ہوئے تھے ۔ پولیس نے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔