فارمیسی میں سکیورٹی کے فقدان پر مالک کے خلاف مقدمہ

فارمیسی میں سکیورٹی کے فقدان  پر مالک کے خلاف مقدمہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سکیورٹی کا مناسب انتظام نہ کرنے پر فارمیسی مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں پولیس نے مختلف پوائنٹس کی چیکنگ کی۔ اس دوران فارمیسی میں نہ سکیورٹی گارڈ تعینات پایا گیا اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا انتظام موجود تھا۔ پولیس نے فارمیسی مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں