شیخن میں امام بارگاہ و مسجد العصر میں الٹرا واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

 شیخن میں امام بارگاہ و مسجد العصر میں  الٹرا واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

لالیاں (نمائندہ دنیا) شیخن میں پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے سی ای او آفاق علی خان اور نسرین داد فاؤنڈیشن کے بانی نگہت داد اور ان کی ٹیم نے امام بارگاہ و مسجد العصر میں الٹرا واٹر فلٹریشن پلانٹ کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں اراکین کمیٹی امام العصر سمیت علاقہ بھر کے مکینوں نے شرکت کی اور پاکستان سولر ایسوسی ایشن اور نسرین داد فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے کہا کہ علاقے میں واٹر فلٹریشن کی انسٹالیشن کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں