اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر شہری گرفتار، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علی رضا نامی شہری کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے اشتہاری سہیل جاوید کو پناہ دی ہوئی تھی۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔