چک جھمرہ:کرنٹ لگنے سے 30سالہ شخص جاں بحق
چک جھمرہ (نامہ نگار) نواحی گاؤں چک نمبر 106 ج ب، کھیچیاں برنالہ روڈ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق 30 سالہ محبوب حسین جو چک نمبر 104 ج ب کا رہائشی تھا، اپنے گھر کی چھت پر کام کر رہا تھا کہ اچانک لوہے کا راڈ مین بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا اور اسے شدید کرنٹ لگا۔ابتدائی طور پر لواحقین زخمی کو ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ راستے میں ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اسے ریسیو کیا۔ تاہم لواحقین کے مطابق محبوب حسین موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چک جھمرہ منتقل کر دیا۔