جڑانوالہ: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، بیٹا جاں بحق،باپ زخمی

جڑانوالہ: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، بیٹا جاں بحق،باپ زخمی

نواحی گاؤں میں یاسین پھلروان اور اویس پھلروان کے درمیان گولیوں کاتبادلہ 24 سالہ یاسر دم توڑگیا، 55 سالہ والد یاسین زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے بیٹا جاں بحق اورباپ زخمی ہوگیا،بتایاگیاہے کہ نواحی گاؤں میں دیرینہ دشمنی کے تنازع پر مبینہ طور پر یاسین پھلروان اور اویس پھلروان کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیااور اس دوران 24 سالہ یاسر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے 55 سالہ والد یاسین شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر د یئے گئے ۔ملزمان اویس اور عاقب اسلحہ سمیت موقع سے فرار ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس پی جڑانوالہ حافظ امتیاز احمد اور ڈی ایس پی طاہر صدیق پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اردگرد کے علاقوں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں