امانت میں خیانت، لاکھوں کا سامان خوردبرد، مقدمہ درج

 امانت میں خیانت، لاکھوں کا سامان خوردبرد، مقدمہ درج

افتخار کا 24 لاکھ سے زائد کاسامان کاغائب،واپسی کا تقاضا کرنے پردھمکیاں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) کاروباری تعلقات میں امانت رکھوایا گیا لاکھوں روپے مالیت کا سامان خوردبرد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے افتخار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں کے پاس 24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان کاروباری تعلقات کی بنیاد پر بطور امانت رکھوایا گیا تھا۔ ملزمان نے مقررہ وقت پر سامان واپس کرنے کے بجائے مبینہ طور پر اسے خوردبرد کر لیا اور واپسی کا تقاضا کرنے پر دھمکیاں دینے لگے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں